LIVE

علیزے شاہ کی ’بدنامیاں‘ سے گلوکاری میں انٹری

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کی خوبرو اور ٹیلنٹڈ اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی جانب سے اپنے ڈیبیو گانے ’بدنامیاں‘ کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی۔

علیزے شاہ کا گانا ’بدنامیاں ‘ گزشتہ روز ہی ریلیز کیا گیا ہے جسے امریا ساحر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ گانے میں علیزے شاہ کے ہمراہ گلوکار ساحر علی بگا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گانے بدنامیاں کو ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کے لیرکس عمران رضا کے ترتیب کردہ ہیں۔

یوٹیوب پر علیزے شاہ اور ساحر علی علی بگا کے گانے کو ایک ہی دن ایک لاکھ 80ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساحر علی بگا نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دیگر گانوں کی طرح اس گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جائے گا۔

خیال  رہے کہ گلوکاری سے قبل علیزے شاہ  اداکاری اور ماڈلنگ میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔