LIVE

برطانیہ نے بھارت کیلئے سرحدیں کیوں بند نہیں کیں؟ بھانڈا پھوٹ گیا

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

فوٹو فائل

نامور برطانوی صحافی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود بھارت کے لیے سرحدیں بند نہ کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ 

برطانیہ کے معروف صحافی  ریچل ویئر ماؤتھ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو  بہت پہلے سے معلوم تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا۔

برطانوی صحافی ریچل ویئرماؤتھ نے انکشاف کیا کہ سرکاری ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے  یہ بہت واضح تھا کہ برطانیہ کو  بھارت سے اپنی سرحدیں بہت پہلے بند کر دینی چاہیے تھیں۔

ریچل ویئرماؤتھ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا کیونکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگانے کے بجائے کم کیسز والے ملک پاکستان کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ 

بورس جانسن کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی اور بعدازاں برطانیہ کو بھارت سے مسافروں پر پابندی عائد کرنا پڑی۔