LIVE

شاہ محمودکا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ، فلسطین اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب کو نیاپاکستان وژن کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نےاسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پرپاکستانی قوم کے اضطراب سے  بھی امریکی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا اور  فلسطین میں بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے اور امن کی بحالی کے لیے امریکا کی جانب سےموثرکردارادا کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے باہمی دلچسپی کےدو طرفہ اور علاقائی امورپر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔