LIVE

'تین گھنٹے بیٹھ کر بیٹی سے انسٹاگرام چلانا سیکھ ہی لیا'

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

پاکستان کی مقبول ترین سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر انٹری دی ہے۔

ندا ممتاز اپنی والدہ سلمیٰ ممتاز کی طرح ایک بہترین اداکارہ ہیں، ڈراموں میں نبھائے جانے والے کردار چاہے منفی ہی کیوں نہ ہوں ایسا لگتا ہے جیسے وہ کردار ان ہی کیلئے تخلیق کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اب انسٹاگرام پر بھی موجود ہوں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے تین گھنٹے بیٹھ کر بیٹی سے انسٹاگرام چلانا سیکھا۔

دوسری جانب ندا ممتاز کی بھتیجی اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے بھی اپنی پھوپھو کو دل سے خوش آمدید کہا۔

صدف نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا پیاری پھوپھو انسٹاگرام کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید۔