LIVE

ماہرہ خان نے فرانس کی معروف کمپنی کو ان فولو کردیا

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

سپر اسٹار ماہرہ خان کو  میک اپ کے نامور برانڈ لوریل کی برانڈ ایمبیسڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

تاہم اب حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماہرہ خان نےمقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لوریل کو ان فولو کردیا ہے۔

اسکرین گریب

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماہرہ نے یہ قدم اسرائیل کے جنگی حملوں کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر اٹھایا ہے۔

اداکارہ اس سے قبل بھی پاکستان کی دیگر شوبز شخصیات کی طرح فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

اسکرین گریب

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطین سے متعلق چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ہم فلسطین کی مدد کس طرح کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ نے ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ  کرتے ہوئے  فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے مداحوں پر زور دیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دہشتگرد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔