LIVE

وزیراعظم ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکرگزار

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے ترسیلاتِ زر میں اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیاہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے اعتقاد رہا ہےکہ سمندرپار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ 

وزیراعظم نے بتایا کہ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کر آپ نے پورےمالی سال 2020 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان پر اعتماد پر آپ کا شکریہ۔