LIVE

رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات میں 29 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ  رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق تارکین ہم وطنوں نے مسلسل گیارہویں مرتبہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پاکستان بھیجی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اپریل میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 77 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہیں اور اپریل میں سعودی عرب سے 66 کروڑ، عرب امارات سے 54 کروڑ، برطانیہ سے 43 کروڑ، امریکا سے 31 کروڑ، خلیجی ممالک سے 29 کروڑ اور یورپی یونین سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں جس دوران عرب امارات سے 5 ارب، برطانیہ سے 3.33 ارب، خلیجی ممالک سے 2.75 ارب، امریکا سے 2.21 ارب اوریورپی یونین سے 2.19 ارب ڈالر بھیجے گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق اپریل کی 2.77 ارب ڈالر ترسیلات ریکارڈ رہیں، رواں مالی سال جولائی میں 2.76 کروڑ ڈالربھیجے گئے تھے۔