LIVE

بھارت میں طوفان تاؤتےکی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بھارت میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔

بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے نے بڑی تباہی مچائی ہے، ریاست گجرات میں طوفان سے 16 ہزارسےزائد مکانات تباہ ہوگئے، شدیدبارشوں کے باعث گجرات میں گلیاں دریا بن گئیں۔

 تیز آندھی سے 40 ہزار درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور2400 دیہات بجلی سےمحروم ہوئے ہیں۔

دیگر ریاستوں کیرالہ ،گوا اور مہاراشٹرامیں بھی طوفانی ہواؤں سےگھروں کی چھتیں اڑگئیں۔

ممبئی کے ساحل کےقریب جہاز ڈوبنےکے حادثے کے نتیجے میں 96 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق جہاز میں سوار177 افراد کو بچالیا گیا ہے۔