دنیا
Time 17 مئی ، 2021

سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان کے باعث بھارتی گجرات کے ساحل پر 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں— فوٹو:بھارتی میڈیا

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’تاؤتے‘ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث بھارتی گجرات میں شدید بارش اور تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

شدیدبارشوں کے باعث بھارتی گجرات میں گلیاں دریا بن گئیں جب کہ سمندری طوفان کے باعث بھارتی گجرات کے ساحل پر 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں۔ 

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کےساحل پرطوفان کےباعث ہواؤں کی رفتار 133کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ گجرات سے طوفان ٹکرانے کی کیفیت مزید دو گھنٹے جاری رہ سکتی ہے۔

مزید خبریں :