LIVE

حکومت کی شہباز شریف کو باہر جانےکی اجازت کےفیصلےکیخلاف اپیل کی جلد سماعت کی استدعا

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ کیس پر جلد سماعت نہ ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے7 مئی کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں  اپیل دائر کر رکھی ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے ۔