LIVE

جیکی شروف کا 37 سال سے ساتھ موجود میک اپ آرٹسٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خیال رہےکہ چند روز قبل جیکی شروف کے میک اپ آرٹسٹ ششی چل بسے تھے، اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں  ششی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' 37 سالوں سے میرے میک اپ آرٹسٹ ششی دادا انتقال کرگئے، ششی دادا ہمیشہ میرے دل کی گہرائیوں میں رہیں گے' ۔

پوسٹ پر ایک صارف کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے جیکی شروف نے لکھا کہ وہ میرے دل کے انتہائی قریب تھے۔

خیال رہے کہ جیکی شروف نے 1983 میں فلم ڈیبیو کیا تھا اور تب سے ششی ہی ان کے میک اپ آرٹسٹ تھے۔