LIVE

کیا صباء فیصل کے بیٹے اور بہو میں طلاق ہوگئی؟

ویب ڈیسک
May 19, 2021
 

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اور معروف اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیہا ملک کا کا رد عمل سامنے آگیا۔

سلمان فیصل اور نیہا ملک 2 سال قبل عالیشان طور پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کی شادی میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

کچھ روز قبل سلمان اور نیہا کی علیحدگی کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں تاہم اس حوالے سے فیصل سلمان یا ان کی اہلیہ کی جانب سے باقاعدہ تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

اسکرین گریب

حال ہی میں نیہا ملک کی پوسٹ پر ماریہ فاروق نامی صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں ؟صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نیہا نے شوہر سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ان سے ہی پوچھیں کہ وہ کہاں ہوتے ہیں۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر نیہا کا یہ تبصرہ خاصا وائرل ہوگیا ہے اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نیہا کا جواب اس بات کی جانب ایک اشارہ ہے کہ ان کے اور ان کے شوہر سلمان فیصل کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔

فی الحال اس حوالے سے صباء فیصل یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے اب تک کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔