LIVE

جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے ممبر ہیں یہ سوالیہ نشان ہے، پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
May 20, 2021
 

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے ممبر ہیں یہ سوالیہ نشان ہے، اسمبلی میں کھڑے ہوں گےتو پتہ چلےگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں، لگتا نہیں ہم خیال گروپ عمران خان کو وفاق میں کوئی نقصان پہنچا سکے گا۔ 

پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہمیں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔