جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ کام کرگیا، وزیراعلیٰ پنجاب تحفظات دور کرنے کیلئے تیار

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا دباؤ کام کرگیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب تحفظات دور کرنے کےلیے تیار ہوگئے۔

 جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی عثمان بزدار سے ملاقات کا امکان ہے۔ 

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاوس نے کہا ہے کہ تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبرن وانی کل پنجاب اسمبلی میں خطاب کریں گے اور ترین گروپ کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے بھی اسمبلی فلور پرآگاہ کریں گے۔

 گزشتہ روز جہانگیر ترین نے اسمبلیوں میں ہم خیال گروپ کی تشکیل کو پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اپنی آواز اٹھانے کے لیے گروپ بنایا ہے لیکن پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔

واضح رہےکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ان کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم نے معاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری علی ظفر کو سونپی تھی جس کے بعد علی ظفر نے رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔

مزید خبریں :