LIVE

تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ

احمد سبحان
May 24, 2021
 

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس  میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے  تیسرے ہفتے میں ہوں گے جبکہ رزلٹ میں تاخیرپر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

چھٹی کے حوالے سے  طے کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔