LIVE

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی

ویب ڈیسک
May 24, 2021
 

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی شادی ان کی منگیترکیری سائمنڈ سے جولائی 2022 میں طے ہوئی ہے۔

دونوں کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث شادی میں تاخیر ہوئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کے رشتے داروں اور دوستوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 56 سالہ بورس جانسن کی یہ تیسری شادی ہے جب کہ 33 سالہ کیری سائمنڈ کی یہ پہلی شادی ہوگی۔