LIVE

اس بار حج اخراجات گزشتہ سال سے کافی بڑھ جائیں گے: طاہر اشرفی

ویب ڈیسک
May 25, 2021
 

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے رواں برس حج کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین حج کو انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ابھی سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی نمبرز نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت صحت کی حتمی ہدایات آنے پر وزارت مذہبی امور تفصیلات بتائے گی اور اس کے بعد ہی حج کےاخراجات کا اعلان ہوگا۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات پچھلی بار سے بڑھ جائیں گے۔