دنیا
Time 23 مئی ، 2021

حج درخواست گزارکو سعودی حکومت کی منظورشدہ ویکسین لگوانا ہوگی، سعودی وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارت صحت نے رواں سال حج کیلئے نئے پروٹوکولز کی سفارشات پیش کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال حجاج کرام کی تعداد 60ہزار تک محدود رکھی ہے جبکہ عازمین حج کیلئے عمر کی حد 18 سے 60 سال مقرر کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ حج درخواست گزار اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ وہ ہرقسم کی پیچیدہ بیماری سے پاک ہے، ڈائیلیسزیا گزشتہ 6 ماہ میں کسی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل نہ ہونےکا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج درخواست گزارکو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، عازمین کو اپنے ملک میں سعودی حکومت کی جانب سے منظورشدہ ویکسین لگوانا ہوگی  جبکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سعودی عرب پہنچنے سے 14 روز پہلے لگ چکی ہو۔

وزارت صحت کے مطابق عازمین کوسعودی عرب پہنچنے سے قبل اپنی حکومت کے منظورشدہ لیبارٹریوں سے پی سی آرٹیسٹ کروانا ہوگا، پی سی آر ٹیسٹ سعودی عرب پہنچنے کی تاریخ سے 72 گھنٹے سے زائد کا نہ ہو، اور پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی مسافر کو جہاز پر چڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج مقامات پہنچنے پرعازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس، ویکسی نیشنز اور پی سی آرٹیسٹ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ سعودی عرب میں مقررہ رہائش گاہ پہنچنے پر تین روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

، وزارت صحت

حج درخواست گزارکو اپنے ملک میں سعودی حکومت کی جانب سے منظورشدہ ویکسین لگوانا ہوگی، کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سعودی عرب پہنچنے سے 14 روز پہلے لگ چکی ہو، سعودی وزارت صحت نےحج بیت اللہ کیلئے نئے پروٹوکولزکی سفارشات پیش کردیں

مزید خبریں :