LIVE

بیٹی کی جھلک مداح کب دیکھ سکیں گے؟ ویرات نے خود ہی بتادیا

ویب ڈیسک
May 30, 2021
 

فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کہ وجہ بتادی۔

ویرات کوہلی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے ان سے دلچسپ سوالات پوچھے۔

ایک مداح کے سوال نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی کیونکہ پوچھے جانے والا سوال کئی دیگر مداحوں کے ذہنوں میں بھی تھا۔

مداح کا سوال یہ تھا کہ 'آپ کی بیٹی وامیکا کے نام کا مطلب کیا ہے اور وہ کیسی ہے؟ کیا ہم اس کی ایک جھلک دیکھ سکتے ہیں؟'

بیٹی کی جھلک دکھانے سے متعلق سوال پر کرکٹر کا کہنا تھاکہ 'نہیں، میں نے اور انوشکا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا سے اس وقت تک متعارف نہیں کروائیں گے جب تک وہ سمجھ نا لے کہ یہ کیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ وامیکا کا اپنا فیصلہ ہوگا'۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر رواں برس 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا ہے۔