LIVE

رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد رہی، ادارہ شماریات

ویب ڈیسک
June 01, 2021
 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 9 ماہ میں شہروں میں یہ شرح 8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 10 اعشاریہ 06 فیصد رہی۔

اس دوران  کھانے پینے کی 13 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا جب کہ 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

 وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 10 اعشاریہ 87 فیصد رہی۔