LIVE

شفا اسپتال کو حماس کا کمپلیکس قرار دینے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 01, 2021
 

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے ایک ویڈیو میں اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال کو حماس کا بڑا میڈیکل کمپلیکس قرار دیا تھا— فوٹو: یوٹیوب چینل

پاکستان نے اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نفتالی بیننٹ کی جانب اسلام آباد کی شفاء انٹرنیشنل اسپتال کو حماس کا میڈیکل کمپلیکس قرار دینے پر احتجاج کیا ہے۔

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے 20 مئی کو ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا بڑا میڈیکل کمپلیکس قرار دیا تھا۔

اب اس معاملے پر پاکستان نے اسرائیل کے سابق وزیردفاع کی غلط بیانی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر کے بیان میں پاکستانی عمارت کے غلط استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا بیان دیکھا ہے جوکہ واضح طور پر جان بوجھ کر کی گئی حرکت ہے۔