LIVE

گورنر سندھ کی کے الیکٹرک کو 10 روز میں معاملات درست کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
June 02, 2021
 

وفاقی حکومت نے کراچی میں بجلی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کرچی میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسمعیل نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کے الیکٹرک کے حکام، سیکرٹری توانائی اور وفاقی سیکرٹری فنانس بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنرسندھ کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے حوالے سے شہری مزید تنگ اورپریشان ہوئے تو وفاق انتہائی اقدام کرسکتا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو 10 روز میں بجلی کی فراہمی سے متعلق معاملات درست کرنے کی ہدایت کی۔