LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک
June 04, 2021
 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 211  پوائنٹس رہا۔ 100 انڈیکس کی سطح آج 118 پوائنٹس بڑھی ہے۔

حصص بازار میں آج 86 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 8 ہزار 357 ارب روپے ہے ۔ پاکستانی شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن آج 26 ارب روپے بڑھی ہے۔