LIVE

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

فوٹوفائل

لاہور: پنجاب میں کورونا کی ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بغیر ویکسی نیشن شاپنگ مالز، ریسٹورینٹس، پارکس اور سرکاری دفاتر میں داخلہ بندکرنےکی تجویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بلاک کردی جائے۔

پنجاب حکومت نے لازمی ویکسی نیشن سے متعلق تجاویز تیار کرلی ہیں جب کہ صوبے بھرمیں ویکسی نیشن کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔