Time 09 جون ، 2021
پاکستان

ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفتر میں داخلہ ممنوع قرار

فائل فوٹو

پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام سرکاری ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری محکموں کو مرحلہ وار ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں  محکمہ صحت نے  تمام محکموں کےانتظامی سربراہان کو اپنے اسٹاف کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی  ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کا دفتر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔


مزید خبریں :