LIVE

مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کوٹ لکھپت جیل سے رہا

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

 جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی،جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو ،دو لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرائے۔

 جاوید لطیف پر ریاست مخالف بیان پر ٹاؤن شپ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرکُل 4 سماعتیں ہوئیں ، ایڈشنل سیشن جج حفیظ الرحمٰن نے جاوید لطیف کے مچلکوں کی تصدیق کی تھی جب کہ انہیں 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔