LIVE

براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر امریکی کمپنی کا دعویٰ خارج

ویب ڈیسک
June 12, 2021
 

امریکی جج نے برطانوی فرم براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر امریکی کمپنی ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر کا دعویٰ خارج کردیا۔

امریکی کمپنی ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور ’ آئیل آف مین‘(برطانوی خودمختار جزیرہ) میں کیس کیے تھے۔

ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئل آف مین میں کیس کیے تھے اوربراڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی تھی،امریکی جج نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعوٰی خارج کردیا جب کہ براڈ شیٹ اور وی آر گلوبل کے درمیان آئیل آف مین میں تنازع ابھی عدالت میں ہے۔

رپورٹس کے مطابق  وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ کے وکلاء کو پاکستان پرکیس کے لیے 6 ملین ڈالر دیے تھے۔

وی آرگلوبل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے ہرجانے کی رقم مخصوص اکاؤنٹ میں نہ رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔