LIVE

وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے نفرت اور انتہاپسندی کیخلاف اقدامات کا مطالبہ

اشرف ملخم
June 12, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم  نے  اونٹاریو واقعے کے بعد حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ آن لائن نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ اونٹاریو واقعے کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے، اس اقدام کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے، اس معاملے کو کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے، کینیڈین وزیراعظم اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا وہ نمٹ لیں گے، مغربی ممالک کے رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں، بطورانسان آپ کوآزادی ہے مگر آپ کے فعل سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔