LIVE

کوئٹہ کے نواح میں واقع ہنہ جھیل خشک ہوگئی

ویب ڈیسک
June 12, 2021
 

کوئٹہ کے نواح میں واقع ہنہ جھیل خشک ہوگئی جس کی وجہ سے سیاحوں نے تفریح کیلئے وہاں جانا چھوڑ دیا ہے۔

تفریحی مقام ہنہ جھیل رواں سال معمول سے انتہائی کم بارشوں اور کم برفباری کے باعث ایک ماہ قبل خشک ہونا شروع ہوگئی تھی۔

شدید گرمی کی حالیہ لہر کے بعد ہنہ جھیل میں موجود تھوڑا پانی بھی خشک ہوگیا ہے۔

 پہاڑ و ں میں گھری ہنہ جھیل پرفضاء ماحول اور آب و ہوا کی وجہ سے کوئٹہ کا مشہور تفریحی مقام ہے، جھیل خشک ہونے سے مو سم سرما میں سائبیریا سے آنے والے آبی پرندوں کی آمد بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موسم سرما میں مہمان آبی پرند ے بڑی تعداد میں ہنہ جھیل اور اطراف میں ڈیرے ڈالتے ہیں جس سے ماحول خوبصورت ہوجاتا ہے۔

ہنہ جھیل تین سال قبل بھی خشک ہوگئی تھی ،جھیل خشک ہونے سے تفریحی سر گرمیاں اور سیاحوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہوگئی ہیں، اگر کوئی جاتا بھی ہے  تو وہ وہاں خشک جھیل کو دیکھ کر مایوس واپس لوٹتا ہے۔