LIVE

لاہور میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک
June 13, 2021
 

لاہور میں پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے 3 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔

لاہورکے علاقے مستی گیٹ کے قریب 3 سالہ بچہ خضر حیات موٹر سائیکل پر والد اور بہن بھائیوں کےساتھ جارہا تھا کہ اس دوران کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کےگلے پر پھرگئی۔

خضر موٹر سائیکل پر سب سے آگے بیٹھا تھا اورڈور سے اس کی شہ رگ کٹ گئی، بچے کو اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے واقعےکا مقدمہ  نامعلوم پتنگ باز کے خلاف فلائنگ کائٹ ایکٹ کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔