آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ڈرا کی صورت میں انعامی رقم دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔