LIVE

ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

فوٹو: فائل

پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکے دام 686 روپےکم ہوکر 94ہزار 50 روپے ہوگئے ہیں۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر  22 ڈالرکم ہوکر 1856 ڈالر فی اونس ہے۔