LIVE

کراچی میں آوارہ کتوں نے ایک اور شخص کی جان لے لی

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 45 سالہ شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا— فوٹو: فائل

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک شخص انتقال کرگیا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 45 سالہ شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔

سیمی جمالی کے مطابق بروقت ریبیز کی ویکسین نہ لگنے سے مریض کی حالت خراب ہوئی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ حالت بگڑنے پرمریض کو گزشتہ روز جناح اسپتال میں لایا گیا تھا جو جان کی بازی ہار گیا۔