LIVE

پولیس اہلکار اور موٹرسائیکل سوار مبینہ طور پر رشوت کے معاملے پر لڑ پڑے

ویب ڈیسک
June 14, 2021
 

بہاول نگرکے علاقے ہارون آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سوار میں مبینہ طور پر رشوت کے معاملے پر ہاتھا پائی ہوگئی۔

موٹر سائیکل سوار نے الزام لگایا کہ کاغذات نہ ہونے پر پولیس اہلکار نے 300 روپے رشوت مانگی تھی۔پولیس اہلکارنےگالی دی اور منہ پر مکا مارا۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ نہ اس نےرشوت کا مطالبہ کیا اورنہ ہی گالی دی، کاغذات نہ ہونے اورچالان سے بچنے کےلیے پولیس سے بدتمیزی کی گئی، اس لیےکارِسرکار میں مداخلت کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔