LIVE

بال چھوٹے کرانے پر کوئی پچھتاوا نہیں: علیزے

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بال چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگرچہ بعض اوقات لمبے بال انہیں یاد ضرور آتے ہیں۔

علیزے کی جانب سے انسٹاگرام پر بال کٹوانے سے متعلق ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے خود سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت دی۔

اداکارہ نے اسٹوری کے کیپشن میں صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کو سکون کرنے کی ضرورت ہے۔

اسکرین شاٹ

علیزے نے کہا کہ مجھے اس پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن ہاں کبھی کبھار میں اپنے بالوں کو یاد کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے دو روز قبل انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک میم شیئر کیا تھا جسے دیکھ کر صارفین یہ خیال ظاہر کررہے تھے کہ شاید علیزے اپنے بال چھوٹے کروا کے پچھتا رہی ہیں۔