علیزے شاہ بال کٹواکر پچھتانے لگیں

فوٹوفائل

 اداکارہ علیزے شاہ بال چھوٹے کروانے کے بعد خود بھی پچھتانے لگیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے افسردگی کا اظہار کیا گیا۔

علیزے شاہ کی شیئر کی گئی میم پر کیپشن درج تھا کہ جب آپ اپنے بال کٹوادیں اور آپ کو احساس ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے لگتے تھے۔

اسکرین گریب

زیر نظر میم میں فیمیل کارٹون کو کٹے ہوئے لمبے بالوں پر افسردہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ علیزے شاہ شارٹ ہیئر کٹ لینے کے بعد خود بھی پچھتارہی ہیں تاہم اس سے قبل چھوٹے بالوں کے باعث اداکارہ مداحوں کی تنقید کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔

اداکارہ کے شارٹ ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہوچکی ہیں،علیزے شاہ نے ان وائرل میمز میں  سے ایک میم انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارف کو جواب بھی دیا تھا۔

علیزے کی شارٹ ہیئر کٹ کے ہمراہ تصویر پر بنائی گئی میم میں عبداللہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر میم شیئر کرتے ہوئے علیزے نے صارف کو جواب دیا ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔

مزید خبریں :