LIVE

نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنےکے بعد اپناریکٹ ننھے مداح کو دیدیا

ویب ڈیسک
June 15, 2021
 

فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنا ریکٹ ننھے مداح کو تحفے میں دے دیا جس پر وہ خوشی سے نہال ہوگیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کے فائنل میں جوکووچ نے یونان کے اسٹسیپاس کو شکست دی۔

فائنل جیتنے کے بعد جوکووچ نے اپنا ریکٹ ایک ننھے مداح کو دے دیا، جس پر وہ بچہ خوشی سے نہال ہوگیا، بچے کی خوشی سے بھرپور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

 جوکووچ کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بچہ انہیں مسلسل سپورٹ کررہا تھا۔