LIVE

جلیل شرقپوری نے نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک
June 16, 2021
 

فوٹوفائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیاہے ۔

ایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ (ن) لیگ سے اختلاف کے باعث اسمبلی میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، ایوان میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان کے درمیان حق پرستوں کی نشستیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو واپس آنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی جانب سے  الگ نشستوں کے لیے بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔