LIVE

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 86 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ویب ڈیسک
June 17, 2021
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 58 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 سے 11 جون کے دوران 86 لاکھ ڈالر ز بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 11 جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 58 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 24 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 41 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ ڈالر ہیں۔