LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

ویب ڈیسک
June 17, 2021
 

کاروباری دن میں انڈیکس 428 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور  100 انڈیکس 323 پوائنٹس کمی سے 48157 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 428 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج  ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 19 ارب 60 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 39 ارب روپے کم ہوکر 8374 ارب روپے ہے۔