LIVE

گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک
June 19, 2021
 

گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا جہاں بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ بچی گھر سےا سکول گئی تو راستے سے لاپتا ہونے پر والدین نے پولیس کو آگاہ کیا تھا، پوسٹ مارٹم اور میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعے پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔