LIVE

’پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید 1 کروڑ 30 لاکھ خوراکوں کا معاہدہ کرلیا‘

محمد وقار بھٹی
June 20, 2021
 

فوٹوفائل

پاکستان نے فائزر  ویکسین کی مزید ایک کروڑ  30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنےکا معاہدہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر  تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائے گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہےکہ چینی ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں پیر تک پاکستان پہنچ جائےگی جبکہ 22 اور  23جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔