Time 20 جون ، 2021
پاکستان

سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹر بند رہیں گے

فوٹوفائل
فوٹوفائل

کراچی : سندھ میں  ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسی نیشن سینٹرز  بند رہیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی کےمتعددسینٹر ز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کا سامناہے، شہرکے 90 سینٹرز میں سےمتعدد میں ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ ضلع شرقی میں26، غربی میں 13، ضلع وسطی میں 13، ضلع ملیر میں 8،کورنگی میں 8 اور ضلع جنوبی میں 22 سینٹرز موجود ہیں جہاں سائنو ویک، سائنو فارم اور  پاک ویک موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، ضلع وسطی چلڈرن اسپتال، نیوکراچی اسپتال، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں بھی ویکسین ختم ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ سندھ میں کل  سائنو ویک کی 15 لاکھ خوراکیں آجائیں گی جبکہ ا سپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آئے گی۔ پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی 23 جون کو  دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ویکسین کے لیے   ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایات  دی گئی ہیں ادھر اسلام آباد میں بھی ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جانے لگا ہے۔


مزید خبریں :