Time 19 جون ، 2021
پاکستان

ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں، معاون خصوصی صحت

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اِس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ہوگئی ہے اور کئی شہروں میں متعدد مراکز میں ویکسی نیشن کا عمل رک گیا جن میں کراچی اور لاہور بھی شامل ہیں۔

تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 20 جون کو 15 لاکھ 50 ہزار اور22جون کو 25 لاکھ خوراکیں پہنچ جائیں گی  جبکہ 23جون سے 30 جون تک 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ 

مزید خبریں :