LIVE

رونالڈو کے عمل نے کرینہ کو ماضی یاد کروا دیا

ویب ڈیسک
June 20, 2021
 

فوٹو فائل

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے عمل نے جہاں پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہیں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی اس معاملے پر ردعمل دیے بغیر نا رہ سکیں۔

چند روز قبل فٹبالر نے پریس کانفرنس کے آغاز پر سافٹ ڈرنک کی بوتلیں کیمرے کے آگے سے ہٹا دی تھیں اور ان کی جگہ پانی کی بوتلوں کو ترجیح دی تھی۔

اس حوالے سے اداکارہ کرینہ کپور نے مقبول ترین فلم 'جب وی میٹ' کا ایک ڈائیلاگ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ

ڈائیلاگ میں کرینہ (گیت) کہتی ہے کہ 'کولا سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں لیکن پانی کا کام پانی ہی کرتا ہے'۔

کرینہ کپور کی اسٹوری سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصرے بھی پیش کر رہے ہیں۔