LIVE

فیٹف ورچوئل اجلاس آج ہوگا، پاکستان سے متعلق فیصلہ متوقع

اشرف ملخم
June 21, 2021
 

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ورچوئل اجلاس آج سے 25 جون تک پیرس میں شروع ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنےکے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان  ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کر چکا ہے، جس پرگرے لسٹ سے نکلنےکی امید ہے،فرانس اور بھارت ، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے مخالف ہیں۔