LIVE

سکھر، مال گاڑی کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

سکھر میں روہڑی کے قریب مویشی چراہتے ہوئے آرام کی غرض سے ریلوے ٹریک پر بیٹھے2 بچے مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر مویشی چراہتے ہوئے 4 بچے آرام کرنے ٹریک پر بیٹھے تھے کہ کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

واقعے میں دو بچے عبدالحمید اور عبدالفتح چوہان موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچادیا گیا۔

 جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔