LIVE

امریکی بحری بیڑے کی مضبوطی جانچنے کیلئے سمندر میں طاقتور دھماکا، زلزلہ آگیا

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

نئے امریکی بحری بیڑے کی مضبوطی اور جھٹکے سہنے کی صلاحیت جانچنے کیلئے زوردار دھماکا کرکے اس کی آزمائش کی گئی۔

نئے امریکی بحری بیڑے کی مضبوطی جانچنے کیلئے بحر اوقیانوس میں فلوریڈا سے 100 میل دور سمندر میں طاقتور دھماکا کیا گیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ سمندر میں 3.9 شدت کا زلزلہ پیدا ہوا جبکہ یہ آزمائش بھی کامیاب رہی۔