LIVE

وزیر اعظم کے خواتین سے متعلق بیان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 21, 2021
 

وزیر اعظم کےخواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ 

انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی فیصلہ یا اقدام نہیں ہوتا بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  عمران خان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ اللہ نے خود پر قابو رکھنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔