LIVE

وزیراعظم کے انٹرویو کا بھارت سے متعلق حصہ سنسر، پاکستان نے امریکی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی

ویب ڈیسک
June 22, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سنسر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی چینل نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کیا، انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں وزیراعظم کے تاثرات سنسر کیے گئے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرنے پر امریکی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی نے وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرکے آزادی اظہار پر قدغن لگائی گئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کو امریکی ٹی وی چینل سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں افغان امن عمل، مقبوضہ کشمیر، بھارت، جوہری ہتھیاروں اور خواتین سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی تھی تاہم ٹی وی نے بھارت سے متعلق حصہ نشر نہیں کیا۔